فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)امتحانات میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے الائیڈاسکول سرگودھاروڈ کیمپس کے طلبہ وطالبات کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں رائے سیف الرحمن بھٹی امیدوار صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن،صدر الخدمت فائونڈیشن رائے ندیم الرحمن ،ڈائریکٹر اسکول رائے مجیب الرحمن بھٹی،جنرل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن رائے عبدالمالک کلیار، پروفیسر حسن منیر باجوہ، میاں محمد زاہد، اکبر شیرا زی ودیگر مہمانوں نے شرکت کی اوربصیرت افروز تقاریر کیںجسے طلبا کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب ملی،مہمانوں کا کہناتھا کہ الائیڈاسکول سرگودھا روڈ کے طلبہ و طالبات نے پنجاب بھر میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جوبچوں اور اسکول انتظامیہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔رائے مجیب الرحمن بھٹی نے بتایاکہ نہم کے طالب علموں نے پنجاب بھرمیں بہترین پوزیشزحاصل کیں ہیں طالبہ نے پنجاب بھر میںبہترین پوزیشن حاصل کرکے ہماراسرفخرسے بلندکیاہے جس پر ہم طالب علم اور بچے کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میںنقد انعام اور شیلڈزبھی دی گئی۔رائے مجیب الرحمن بھٹی نے کہاکہ الائیڈ اسکولز سرگودھاروڈ کیمپس ہرسال بڑی پوزیشن اپنے نام کرتا ہے اسکول کا تمام اسٹاف اساتذہ اوردیگراسکول اسٹاف بھی بچوں کی پڑھائی لکھائی سمیت اخلاقیات پر خصوصی توجہ دیتا ہے امید ہے آنے والے دیگر کلاسوں کے امتحانات میں بھی طالب علم اسکول کا نام روشن کرینگے۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر رائے مجیب الرحمن بھٹی نے تمام مہمانوں کو یادگاری شیلڈز سے نوازا۔