تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے اعتراف کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید نے سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے۔ خط میں ایرانی سفیر نے کہا کہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے سنگین جرم کیا اور اس گھناؤنے جرم کی باضابطہ ذمہ داری قبول کی۔ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کا
اعتراف کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، اسرائیل عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے گزشتہ روز حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا باضابطہ اعتراف کیا تھا۔