لاہور (آن لائن)سال2025 کے آغاز پر بہت سے اینڈرائیڈ موبائل پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کٹ کیٹ یعنی اینڈرائیڈ 4.4 کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی، مذکورہ آپریٹنگ سسٹم ایک دہائی قبل متعارف کرایا گیا تھا، یعنی جن صارفین کے پاس 2014 یا اس سے قبل کے اینڈرائیڈ فونز ہیں، ان پر واٹس ایپ نہیں چلایا جا سکے گا۔کمپنی کے مطابق یکم جنوری سے جن پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا ان میں سام سنگ کے بھی متعدد فونز شامل ہیں۔نئے سال سے سام
سنگ کے گلیکسی ایس 3، ایس نوٹ 2، گلیکسی ایس 3، گلیکسی ایس 4 منی، موٹرولا موٹو جی(فرسٹ جنریشن)، ریزر ایچ ڈی، موٹو ای 2014، ایچ ٹی سی ون ایکس، ون ایکس پلس، ڈیزائر 500 اور ڈیزائر 601 فونز پر واٹس ایپ استعمال نہیں ہو سکے گا۔اسی طرح ایل جی کے آپٹیمس جی، نیکسز 4، جی 2 منی اور ایل 90 جبکہ سونی کے ایکسپیریا زی، ایکسپیریا ایس پی، ایکسپیریا ٹی اور ایکسپیریا وی اسمارٹ فونز بھی واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے۔اگر صارفین پرانے سمارٹ فونز کو استعمال کر رہے ہیں تو انہیں اپنا واٹس ایپ ڈیٹا کسی نئی ڈیوائس پر منتقل کرنا ہوگا ورنہ یکم جنوری کے بعد واٹس ایپ کی تمام میڈیا اور چیٹ ہسٹری ڈیلیٹ ہو جائے گی۔