نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کڑی نگرانی والے آرمی کوارٹرز سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے کینٹونمنٹ ایریا میں واقع آرمی کوارٹروں سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئیجسے زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی پیرکی شام سخت نگرانی والے علاقے سے لاپتا ہوئی تھی ۔ اس کی لاش شنکر وہاڑ ملٹری اسٹیشن میں ایک خالی گھر سے برآمد ہوئی۔ بچی سے زیادتی اور قتل کے الزام میں 19 سالہ پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا اور سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے اس کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہے۔