جاپان میں چوری کیا گیا مجسمہ جنوبی کوریا سے برآمد

79

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں چوری کیا گیا مجسمہ جنوبی کوریا میں برآمد کرلیا گیا۔ جنوبی کوریا کے ایک مندر کا کہنا ہے کہ جاپانی مندر سے چوری ہونے والے بدھا کے مجسمے کو آیندہ سال دعائیہ تقریب منعقد کرنے کے بعد واپس کر دیا جائے گا۔ اس مجسمے کو جنوب مغربی جاپان کے علاقے ناگاساکی نے مادی ثقافتی اثاثہ نامزد کر رکھا ہے۔ یہ مجسمہ 2012 ء میں ناگاساکی کے جزیرے تسْوشیما کے کانونجی مندر سے چوری کیا گیا تھا۔ جنوبی کوریا کی عدالت نے کہا تھا کہ مجسمے کو پْوسوکْو کے حوالے کیا جانا چاہیے کیونکہ صدیوں پہلے جاپانی قزاقوں نے اسے چرایا تھا۔ لیکن سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا کہ مجسمے کا مالک جاپانی مندر ہے۔