واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایئر لائن نے کرسمس کے موقع پر اپنی تمام پروازیں معطل کردیں۔ بلوم ایئر لائنز گروپ نے اعلان کیا کہ کمپنی نے کچھ تکنیکی مسائل کو دیکھتے ہوئے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فضائی کمپنی کے مطابق یہ تکنیکی مسائل اس کے تمام آپریشنز کو سال بھر کے سب سے مصروف دنوں میں پریشان کرنے کا ذریعہ بنے ہیں۔ فضائی کمپنی نے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حفاظت ہمارے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔ جیسے ہی ہمیں تصدیق ہو گی کہ تکنیکی دشواری دور ہو گئی ہے اور آپ کا سفر محفوظ ہو گیا ہے تو آپ اپنے سفر کے راستے پر ہوں گے۔