جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کے مواخذے کا فیصلہ مؤخر

17

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کی اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے مواخذے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا ہے کہ قائم مقام صدر کے مواخذے کا فیصلہ رواں ہفتے کے اختتام تک مؤخر کر رہے ہیں۔ اس سے قبل جنوبی کوریا میں معزول صدر یون سک یول کے خلاف تحقیقات کے لیے 2 خصوصی بل پر دستخط سے انکار کے بعد اپوزیشن نے قائم مقام صدر کے مواخذے کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی کوریا کے رکن قومی اسمبلی پارک چن ڈے کا کہنا ہے کہ ہم نے لوگوں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے صبر کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔