ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17کرکٹ، زون ایک وائٹس کی مسلسل دوسری فتح

100
کراچی : زون ایک کے صدر اجمل نصیب اور سیکرٹری عارف وحید، محمد فرمان کومین آف دی میچ ایوارڈ دیتے ہوئے

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہ ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون ایک وائٹس نے چھ بلوز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ “سی” سے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ زون 6 بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 108 رنز بنائے۔ عزیر خان 42 اور حمزہ طاہر نے 22 رنز بنائے۔ محمد فرمان اور سفیان خان نے 3-3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زون ایک وائٹس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 109 رنز بنالیے۔ اسٹار گراؤنڈ شیر پاؤ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون پانچ وائٹس نے زون ایک بلوز کو 9 وکٹوں سے ہرا کر گروپ “بی ” سے مسلسل دوسری فتح حاصل کی۔ زون ایک بلوز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ محمد یعقوب نے 14 رنز بنائے۔ محمد خان نے 13 رنز دیکر 3 جبکہ محمد علی حسین اور محمد ریحان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔