غیر قانونی حکومتوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا‘پی ٹی آئی

50

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کو سندھ میں نچلی سطح تک مضبوط کرنے کیلئے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مسرور سیال کی قیادت میں پی ٹی آئی سندھ کے رہنمائوں کے مختلف شہروں کے دورے ، ورکرز کنونشن میں شرکت عمران خان کی رہائی ، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کے لئے پر امن احتجاج ریکارڈ کرائے گئے۔ پی ٹی آئی سندھ کے رہنمائوں نے سندھ کے مختلف شہروں میں عمران خان کی رہائی، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کے لئے پر امن احتجاج بھی ریکارڈ کرائے۔مختلف شہروں میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مسرور سیال نے کہا پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے عوامی کے مینڈیٹ سے سب سے زیادہ سیٹیں پاکستان تحریک انصاف نے حاصل کی۔