سندھ بنیادی سہولیات سےمحروم ہے،جماعت اسلامی

71

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے رہنمائوں ممتاز سہتو، صوبائی امیر کاشف سعید شیخ، حافظ نصراللہ و دیگر نے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کو بنیادی حق قرار دے کر ڈیجیٹل بل آف رائٹس لانے کے دعویدار بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی سندھ میں 16 سال سے برسر اقتدار ہے لیکن عوام پانی، صحت، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے، کندھکوٹ سمیت سندھ بھر میں عملی طور پر ڈاکوئوں کا راج ہے، شہریوں کی جان و مال، عزت و آبرو محفوظ نہیں، بلاول بھٹو سب سے پہلے سندھ میں ڈاکو راج ختم کرکے اپنے صوبے کے عوام کو عزت کے ساتھ زندہ رہنے کا حق دلائیں۔