سکھر: 16 سالہ مغوی فائق علی ملک بازیاب

74

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائی، گدپور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں نسوانی آواز میں بلا کر اغواء کیے جانے والے تھانہ آباد کے رہائشی 16 سالہ مغوی فائق علی ملک کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا، جسے 31 اگست کو نسوانی آواز میں جھانسا دے کر اغواء کاروں نے بلا کر اغواء کیا تھا، پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گدپور کے کچے میں ڈاکوؤں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کارروائی کے نتیجے میں اغوا کار مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔