چھا پا مار کاروائیوںمیں باپ بیٹے سمیت 20ملزمان زیرحراست

72

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پا مار کاروائیوں کے دوران پولیس نیباپ بیٹا سمیت 20ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،اسمگلڈ شدہ آئل ،موٹر سائیکل کے پارٹس موٹر سائیکل نقدی ،اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ نور جہاں پولیس نے کاروائی کر کے شادی ہالوں میں مہمان بن کر شہریوں سے لوٹ مار میں لوٹ مار میں ملوث باپ بیٹی کو پکر لیا ، ملزمان کی شناخت اربیہ خاتون اور باپ کی راشد غنی کے نام سے ہوئی ملزمان لوگوں کے موبائل پرس و دیگر قیمتی اشیا چوری کر کے فرار ہوجاتے تھے ناظم آباد 4 نمبر کے رہائشی ہیں،ملزمان کا ٹارگٹ شادی ہال ہوتے تھے ، ملزم راشد غنی ہال کے باہر کھڑا ہوتا تھا ، بیٹی اریبہ کو چوری کی واردات کے لئے اندر بھیجتا تھا ،ملزمان سے متعدد پرس اور قیمتی سامان بھی برآمد ہوا ،ملزموں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔تھانہ زمان ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 50-C نزد گھی فیکٹری کورنگی نمبر 3 سے مضر صحت مردار مرغیوں کا گوشت فروخت میں میں ملوث ملزمان روبن مسیح ولد ایمانوئیل، طالب ولد شیر محمد اور عبدالرحمن ولد محمد سبحان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان سے 64 کلو سے زائد مضر صحت گوشت تحویل میں لے کر ضابطے کی کاروائی کا اغاز کر دیا گیا ۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مقدمہ الزام نمبر 1438/2024 بجرم دفعہ 269/270/34 ت پ درج کیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف دینی و مذہبی حلقوں سے بھی شکایات موصول ہو رہی تھی ،ملزمان مزید کاروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ۔