کراچی (پ ر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے انتخابات سال برائے 2025-26ء کی شاندار کامیابی پر یومِ تشکر کا انعقاد جون ایلیا لان میں کیا گیا ، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے گیا ،جبکہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر نومنتخب صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اراکین گورننگ باڈی کے ہمراہ کیک کاٹا۔ ، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اس کے بعد ان تمام لوگوں کا شکر ادا کرتا ہوں، جو علم ،ثقافت ،فن ، آرٹ سے جڑے ہوئے ہیں میں حکومت سندھ کا شکر گزار ہوں حکومت سندھ نے ہمارا ساتھ دیا ہماری گرانٹ کروڑوں میں ہے مگر کام ہم سو ارب سے زیادہ کا کر رہے ہیںآرٹس کونسل ثقافت کے ذریعے اس ملک کو جوڑ رہا ہے ،زبانوں کی بنیاد پر جو نفرت پھیلائی گئی ہے اس کو ڈائیلاگ کے ذریعے توڑیں گے ۔ انہو ں نے مزیدکہا کہ اللہ کے بعد ہمارے قائدِ کی تعلیمات کی روشنی ہماری رہنمائی کے لیے ہے ، ہندو ، کرسچن، سکھ یہ ہمارے قائد کی تعلیم ہے، اور ہم نے اس تعلیم کو اس ادارے میں بھی برقرار رکھا۔ ہر نسل ، ہر زبان، ہر مذہب کے آدمی کے لئے اس ادارے کے دروازے کھلے ہیں چاہے کوئی بڑی گاڑی میں آئے یا ٹوٹی چپل میں آئے سب کو برابر کا حق ملے گا ،