کراچی( پ ر)اہلسنّت والجماعت کے زیراہتمام خلیفہ بلافصل ،سسررسولؐ،امام الصحابہؓ اول المسلمین سیدناصدیق اکبرؓکایوم وفات(22جمادی الثانی)ملک بھرمیںعقیدت واحترام سے منایاگیا،سیدناصدیق اکبرؓکے فضائل ومناقب عوام الناس تک پہنچانے کیلئے ملک بھرمیںسیمینارز،تقاریب،جلسے اوریوم صدیق اکبرؓسرکاری سطح پرنہ منائے جانے اورعام تعطیل نہ کرنے کیخلاف شہر شہرقریہ قریہ مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس نکالے گئے،کراچی،اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کی جانب سے لسبیلہ چوک سے معاویہ سینٹر المعروف تبت سینٹر تک مدح صحابہؓ جلوس نکالا گیا ،جس میںہزاروںکی تعدادمیںعلماء کرام،وکلاء،اسکول،کالجز،مدارس کے طلباء،عوام اہلسنّت اورکارکنان نے بھرپورایمانی غیرت وحمیت کے ساتھ شرکت کی جس طرح تمام انبیاء کے سردار آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم ہیں،اسی طرح تمام صحابہ اکرام ؓکے سردار خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیق ؓ ہیں،قیامت تک تمام مسلمان خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے احسانات مقروض رہیں گئے،جلوس کا پہلا حصہ معاویہ سینٹر المعروف تبت سینٹر پر تھا اور مزار قائد سے بھی جلوس کا آخری حصہ نظر نہیں آرہا تھا،پورے شہر کراچی کے 24 ٹاؤن سے بڑے بڑے جلوس نکلے۔انہوںنے کہاکہ خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیقؓکے گستاخوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے،حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے یوم وفات 22 جمادی الثانی پر ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دن کو سرکاری سطح پر منایا جائے،اور اس دن الیکٹرونک میڈیا کے ساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا پر بھی حضرت ابوبکر صدیقؓ کی شخصیت پر مختلف سطح کے پروگرامات نشر کیئے جائیں،اسکول اور کالجز کی سطح پر حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی خدمات کے حوالے سے سیمینار کروائے جائیں تاکہ قوم اس عظیم شخصیت کی زندگی سے اور اسلام کیلئے دی جانے والی قربانیوں سے روشناس ہو۔