ایف بی انڈسٹریل ایریا سےگینگ کے کارندے پکڑے گئے

33

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے فیکٹری/ ڈسٹریبیوشن لوٹنے والے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے کارندوں کو پکڑ لیا، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل گرفتار ملزمان میں شیر دل، عبدالرافع، کبیر ، باسط ، سعد اور انیسا کرن شامل ہیں،22 لڑکوں پر مشتمل گینگ انیسا کرن نامی خاتون چلا رہی تھی،ملزمان فیکٹری اور ڈسٹریبیوشن کی ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان واردات سے قبل فیکٹری میں کام حاصل کرکے ریکی کرتے تھے۔