نکاح کو سادہ اور آسان بنایا جائے‘مفتی ضیاء الرحمان فاروقی

68
مفتی ضیاء الرحمان فاروقی محمدقاسم جمال کی صاحبزادی کی تقریب نکاح سے خطاب کررہے ہیں

کراچی(پ ر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمدقاسم جمال کی صاحبزادی کی شادی خانہ آبادی عامر لطیف کے صاحبزادے حنین عامر کے ساتھ بخیر خوبی سرانجام پائی ۔مفتی ضیاء الرحمان فاروقی نے کہا کہ نکاح حضور ﷺ کی سنت ہے ۔نکاح کو آسان اور سہل بنایا جائے اور ہندوانہ رسومات کوختم کیا جائے ۔نکاح سے خاندانی نظام میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے اور نکاح برائی سے روکتا ہے ۔جہیز کی لعنت نے غریب گھرانوں میں مشکلات پیدا کردی ہیں ۔نوجوان کی بڑی تعداد اس وقت جہیز لینے سے منع کررہے ہیں جو کہ اچھا شگون ہیں ہم نے ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے اور جہیز کی لعنت کو ختم کرنا چاہیے۔