کراچی(پ ر) انجمن فلاح وبہبود آفریدی قبائل آف خبیر ایجنسی کے صدر سید اسلام شاہ نے کہاہے کہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے یہ انجمن قائم کیاگیاہے تاکہ مشکل وقت میںاپنی برادری کاہرممکن تعاون یقینی بنایایاجاسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انجمن فلاح وبہبود آفریدی قبائل آف خبیر ایجنسی کے سالانہ اجلاس کے موقع پرکیا۔ اس موقع پرانجمن کے جنرل سیکرٹری قاری ارشد آفریدی کے علاوہ امتیا ز آفریدی ‘شاہد آفریدی ودیگر معززین بھی موجود تھے۔سیداسلا م شاہ نے اس موقع پرکرم ایجنسی میںبگڑتے ہوئے حالات پرتشویش کااظہار کیااوروفاقی حکومت اورصوبائی حکومت کے پی کے سے حالات کومعمول پرلانے کے لیے کردار اداکرنے کامطالبہ کیا۔انہوںنے کہاکہ کرم میںحالات انتہائی تشویشناک ہیں 77دن سے بند کرم میں اشیا خورونوش اورادویات کی قلت کے باعث 100سے زائد بچے جاںبحق ہوچکے ہیں حالات کی خرابی کے باعث مزید نقصان سے بچنے کے لیے حکومت وقت کواپنی ذمے داری پوری کرتے ہوئے عمائدین اوردونوںگروپوںکے درمیان صلح کراکر حالت کابہتر بنایاجائے ۔اس موقع پرجنر ل سیکرٹری قاری ارشد آفریدی نے کہاکہ انجمن سے وابستہ افراد کے لیے سال بھر ہم وقتاً فوقتاً مختلف فلاح وبہبود کے اقدامات کرتے رہتے ہیں ۔انہوںنے بھی حکومت سے کرم کے حالا ت کومعمول پرلانے کامطالبہ کیا۔آخر میںمعززین کیلیے عشائیہ کااہتمام کیاگیااورملکی ترقی اورقوم کے لیے دعاکی گئی۔