مخدوم محبوب الزمان کی صدارت میں بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے اجلاس

139

کراچی(نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان کی صدارت میں 27 شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے
اجلاس منعقد ہوا . اجلاس میں سیکرٹری بحالیات ڈاکٹر وسیم شمشاد ، ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ ، ڈائریکٹر آپریشن پی ڈی ایم اے امداد صدیقی ، ڈائریکٹر ریسکیو 1122 ڈاکٹر خان بلو اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس الطاف قریشی نے شرکت کی .ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ نے صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان کو بینظیر بھٹو کی برسی پر ریسکیو سروس کے انتظامات پر بریفنگ دی . ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ نے بتایا کہ گھڑی خدا بخش بینظیر بھٹو کے مزار کے احاطے میں چار ریسکیو کے فوکل پرسن مقرر کیے گئے جن کے ساتھ 100 ریسکیو اہلکار اور مختلف راستوں پر 30 سے زائد ایمبولینس سروس مہیا کی گئی ہے ، دوران میٹنگ ڈائریکٹر آپریشن امداد صدیقی نے صوبائی وزیر بحالی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر چیئرمین ڈی ڈی ایم اے لاڑکانہ اور ڈویژنل کمشنر لاڑکانہ کے ذریعے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ساتھ ہم رابطے میں ہیں، سکھر میں PDMA ویئر ہاؤس میں کسی بھی فوری ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وافر سٹاک موجود ہے۔ صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان نے افسران کو ہدایت کی کے محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر آنے والی عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائے۔