سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ 92 سال کی عمر میں چل بسے

158
Manmohan Singh passed away

نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے کرگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عرصے سے علیل تھے، من موہن سنگھ گزشتہ روز سے دہلی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں انہیں طبی امداد فراہم کرنے والے ہسپتال نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے 92 سال کی عمر میں انتقال کی خبر دیتے ہیں۔