وفاقی تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں

120
educational institutions closed

اسلام آباد:وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 30 دسمبر سے 8 جنوری تک بند رہیں گے  جب کہ 9 جنوری سے دوبارہ کلاسز کا آغاز ہو گا۔