لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دن رات محنت کر رہی ہیں، پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔یہ بات انہوں نے الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ کھیلوں کے میدان بحال ہو رہے ہیں، کہنے کو تو ایک کھلاڑی بھی آیا تھا جو ملک کے ساتھ کھیل کر چلا گیا، جبکہ ثقافت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو آگے لے جانے کیلئے وہ سب کچھ کریں گے جس کی ضرورت ہوگی، پنجاب ہر شعبے میں ترقی کرتا نظر آئے گا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔