ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی نے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا

144
Trump's designated special envoy

نیویارک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ئی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے، ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’نیوز میکس‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں رچرڈ گرینل نے کہا کہ گزشتہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بہترین تعلقات تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کیا جائے، ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ڈونلڈ ٹرمپ پر تھے۔

ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر کے عمران خان سے متعلق بیان کے حوالے سے رچرڈ گرینل کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے پیچیدہ گفتگو کی، ان کا کہنے کا مطلب یہی تھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو رہا کیا جائے۔