حکومت میں ہونے کے باوجود ن لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں: شاہد خاقان عباسی

131
rallies are made successful

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت میں ہونے کے باوجود ن لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں۔

سکھر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرعظم شاہد خاقان عباسی ک کہنا تھا کہ سکھر میں تنظیم سازی کے لیے پہنچے ہیں،ملک میں تین جماعتیں اقتدار میں ہیں، منشور تمام جماعتوں کے پاس ہے مگر کوئی ڈیلیور نہیں کرتا ،سندھ کے عوام 6 کینالوں کے معاملے پر پریشان ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں ہے،حکومت اور اپوزیشن کی باتیں پارلیمان کے اندر ہونی چاہئیں،بانی پی ٹی آئی کی جیل میں تربیت ہورہی ہے اور ہر سیاستدان جیل جاتا ہے وہاں اچھی تربیت ہوتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔