وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے آذربائیجان کے طیارہ کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے،عزیزبھائی صدر آذربائیجان الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔