سعودی عرب:2024ء میں 330 مجرموں کو سزائے موت دی گئی

117

ریاض: سعودی عرب میں 2024 کے دوران 330 افراد کو سزائے موت دی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں دی گئی موت کی سزائیں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہ اعداد و شمار انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا رپورٹس پر مبنی ہیں، جنہوں نے سرکاری طور پر کیے گئے اعلانات  سے اعداد و شمار حاصل کیے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ 2023ء میں سعودی عرب میں 172 افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔  اس سے پچھلے سال 196 افراد کو سزائے موت دی گئی جب کہ رواں برس ریکارڈ پر آنے والی تعداد گزشتہ دونوں برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

رواں سال سعودی عرب میں 150 سے زائد مجرموں  کو منشیات اسمگلنگ پر سزائے موت دی گئی۔اس تعداد میں قابل ذکر اضافے نے انسانی حقوق کے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے جب کہ دیگر مقدمات میں دہشت گردی، قتل اور سنگین جرائم شامل تھے۔

اس کے علاوہ 100 سے زائد غیر ملکی افراد بھی ان سزاؤں کا حصہ تھے، جو زیادہ تر منشیات سے جڑے کیسز میں ملوث پائے گئے۔