موزمبیق میں اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے شروع ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جلاوطن اپوزیشن رہنما کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے بعد مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔ پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کے ردعمل میں مظاہرین نے تھانوں پر حملہ کیا، گاڑیوں کو آگ لگا دی اور قیدیوں کو رہا کر لیا۔
موزمبیق کے وزیرِ داخلہ نے میڈیا کو بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے پُرتشدد واقعات میں 2 پولیس افسران سمیت 21 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 70 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔