سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13  خارجی دہشتگرد ہلاک

106
Operation of security forces, 5 Kharji terrorists kill

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران 13 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، یہ آپریشن 24 اور 25 دسمبر کی درمیانی شب جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور معصوم شہریوں کے قتل کے ذمے دار تھے،علاقے میں کسی اور خارجی کو ختم کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنے آپریشنز جاری رکھیں گے اور ملک بھر میں امن و امان کی فضا قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔