سال 2024 کے دوران اسلام آباد میں 163 شہری قتل

130

2024 کے دوران وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں بے پناہ اضافہ دیکھنے کو ملا، جہاں 163 شہریوں کو قتل کر دیا گیا۔ 

پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال اسلام آباد میں 5 افراد کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا۔ اس کے علاوہ، شہر میں 1770 ڈکیتیوں کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں مزاحمت کرنے والے 16 افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

چوری کی وارداتوں میں اس سال ایک ہزار چوریاں کی گئیں، جبکہ 3,397 موٹرسائیکلیں اور 430 گاڑیاں چوری ہوئیں۔ اسلحہ کے زور پر 600 موٹر سائیکلیں اور 33 گاڑیاں چھینی گئیں۔ مجموعی طور پر شہر میں 22,492 جرائم کی وارداتیں سامنے آئیں۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے جرائم کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کے باوجود، اس دوران کئی اہلکار شہید ہوئے۔