لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) سابق کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کر نے کے لیے کپتان شان مسعود اننگز اوپن کریں گے۔بابر اعظم سے متعلق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی چاہتی ہے کہ وہ 26 دسمبر سے سپر اسپورٹس پارک سینچوریں میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ ہوں۔ یاد رہے دائیں ہاتھ کے بیٹر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی مسلسل خراب کارکردگی کے سبب اس سال اکتوبر میں ملتان میں انگلینڈ کے مقابلے پر پہلے ٹیسٹ کے بعد اگلے دو ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔تاہم اب ٹیم مینجمنٹ نے بابر اعظم جنھیں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 4 ہزار رنز مکمل کر نے کے لیے محض 3 رنز درکار ہیں ، انھیں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے آئوٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق جو جنوبی افریقا کے مقابلے پر تین ون ڈے میچو ں میں مسلسل تین مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوئے ،اب انھیں ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ کپتان شان مسعود صائم ایوب کے کے ساتھ پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز کریں گے۔ 38ٹیسٹ کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اوپنر شان مسعود اس وقت ٹیسٹ ٹیم میں نمبر 3 پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہیں البتہ اوپنر کھیلنا ان کے لیے نیا تجربہ نہیں ہوگا۔اکتوبر 2013 میں جنوبی افریقا کے خلاف ابوظہبی میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے شان مسعود نے بطور اوپنر ہی اپنا کیرئیر شروع کیا تھا،شان مسعود نے 72 اننگز میں 46 بار اپنے کیرئیر میں اننگز کا آغاز کیا ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں انھوں نے 5 سے 4 سنچریاں بطور اوپنر ہی اسکور کر رکھی ہیں ۔دوسری طرف سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم جنھوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 ون ڈے میچو ں میں 2 نصف سنچریوں کیساتھ 148 رنز اسکور کیے ہیں ،ٹیسٹ ٹیم میں ڈراپ ہونے کے بعد ایک ایسے وقت میں واپسی کررہے ہیں جب وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی فارم کے حصول میں کوشاں ہیں۔یاد رہے بابر اعظم جنھوں نے 55 ٹیسٹ میچو ں میں 54.46 کی اوسط سے 3997 رنز 9 سنچریوں کی مدد سے بنا رکھے ہیں ،دسمبر 2022میں نیوزی لینڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 161رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد سے مشکلات سے دوچار ہیں کیوں کہ اس کے بعد سے انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں جو 18 اننگز کھیلی ہیں ۔