پی ایچ ایف فیصل آباد میں انٹر کلب نیشنل ہاکی چمپئن شپ کا آغاز

121
فیصل آباد: انٹر کلب قومی ہاکی چمپئن شپ میں پیراڈائز کلب اور شہباز سینئر کلب کے درمیان کھیلے گئے میچ کا منظر

فیصل آباد (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن اور فیصل آباد ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام مدینہ ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم فیصل آباد میں سیکنڈ چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد علی اولمپین تھے۔مذکورہ نیشنل انٹر کلب چمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے رجسٹرڈ ہاکی کلب حصہ لے رہے ہیں۔یہ چمپئن شپ 6 روز تک جاری رہے گی۔ایونٹ کے پہلے روزچار میچ کھیلے گئے جن میں پہلا میچ محمد والا اور فغان ہاکی کلب کے درمیان ہواجو محمد والا ہاکی کلب نے 0-7سے جیت لیا۔ دوسرا میچ پینتھر ہاکی کلب اور ڈجکوٹ ہاکی کلب کے درمیان ہوا،جو پینتھرہاکی کلب نے 3-7 سے جیت لیا۔ تیسرا میچ پی سی ہاکی کلب اوربراک ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا،جو براک ہاکی کلب نے 0-8 سے جیت لیا۔اسی طرح چوتھا اور آخری میچ طارق ہاکی کلب اور منصور ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا،جو طارق ہاکی کلب نے 0-3سے جیت لیا۔ مجاہد حسین شاہ انٹرنیشنل کوچ و نیشنل اتھلیٹ نے مذکورہ میچز کے مہمان خصوصی اولمپین رانا مجاہد علی سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کلبوں کے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر شاہد تنویر گل،اولمپین شفقت ملک، اولمپین شیخ عثمان، اولمپین ندیم، این ڈی انٹرنیشنل شہزاد احمد چشتی، رانا خالد اقبال، حافظ ریحان بھی موجود تھے۔