روسی آئل ٹینکر غرقا ب ہونے سے آبی حیاتیات کو خطرات لاحق

143
روس میں آئل ٹینکر سے رسنے والے تیل آلودہ ساحل کو صاف کیا جارہا ہے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں رواںماہ حادثے کا شکار ہونے والے 2آئل ٹینکروں سے خارج ہونے والے تیل نے 2لاکھ ٹن ساحلی مٹی کو آلودہ کر دیا ۔15 دسمبر کو 2روسی آئل ٹینکروولگونیفٹ212 اور وولگونیفٹ239 آبنائے کرچ میں سمندری طوفان کی زد میں آگئے تھے۔اس کے نتیجے میں ایک آئل ٹینکر ڈوب گیا جب کہ دوسرے ٹینکر کو طوفانی لہروں نے ساحل پر چڑھا دیا۔ دونوں آئل ٹینکروں پر کارخانوں، بجلی گھروں اور عمارتوں کو گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جانے والا ایندھن موجود تھا، جس کا مجموعی وزن 9200 ٹن تھا۔تیل رسنے سے آبی حیاتیات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔