بھارت: دوران سماعت قیدی نے جج کو چپل کھینچ ماری

122

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی ایک مقامی عدالت میں قتل کے معاملے میں گرفتار قیدی نے جج پر چپل سے حملہ کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدی نے مقدمہ کی کارروائی ملتوی کیے جانے سے دل برداشتہ ہوکر جج کی جانب چپل پھینک کر ماری، جو جج کے نزدیک جاکر گری۔ ملزم کرن سنتوش بھرم کو 2012 ء میں قتل کیس میں حراست میں لیا گیا تھا، جس کا مقدمہ زیر سماعت تھا۔ ملزم کو ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس دوران عدالت نے اسکے مقدمے کی تاریخ ملتوی کی تو کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد ملزم نے دروازے پر کھڑے رہ کر چپل کھینچ ماری۔