بشارحکومت کے زوال کے بعد 25ہزار شامیوں کی وطن واپسی

40

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے کہا ہے کہ شام کے حالات بدلنے کے بعد سے 25ہزار سے زیادہ شامی باشندے ترکیہ سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ ترکیہ تقریباً 30 لاکھ شامی پناہ گزینوں کا گھر ہے جو 2011 ء میں شروع ہونے والی خانہ جنگی سے فرار ہو کر وہاں آئے تھے اور جن کی موجودگی صدر اردوان کی حکومت کے لیے ایک مسئلہ رہی ہے۔ علی یرلیکایا کا کہنا تھا کہ انقرہ شام کے نئے رہنماؤں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور اب شامی پناہ گزینوں کی رضاکارانہ واپسی پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ امید ہے کہ دمشق میں اقتدار کی تبدیلی سے ان میں سے کئی لوگوں کو وطن واپس چلے جانے کا موقع ملے گا۔