امریکا : 37 قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرد ی گئی

28

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں 37 قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے سزائے موت کے 40 قیدیوں میں سے 37 قیدیوں کی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ دہشت گردی کے الزام میں سزائے موت پانے والوں اور اجتماعی قتل کرنے والوں کی سزا برقرار رہے گی۔ سزائے موت کی عمر قید میں تبدیلی جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے وفاقی پھانسیوں پر عائد پابندی کے تناظر میں کی گئی ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا پورا کیرئیر پرتشدد جرائم میں کمی اور منصفانہ اور موثر نظام عدل کو یقینی بنانے کے لیے وقف کیا ہے۔