ٹرائلز برائے کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ بھارت کا آغاز

44

لا ہور(اسپورٹس ڈیسک ) قائد اعظم نیشنل رینکنگ ویٹ لفٹنگ/ ٹرائلز برائے کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ بھارت کا آغاز ہوگیا ۔ دو روزہ قائد اعظم نیشنل رینکنگ مینز اینڈ ویمنز ویٹ لفٹنگ کے مقابلے اور کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ بھارت 2025کیلئے ٹیم ٹرائلز 25 ,26 دسمبر2024کو پنجاب یونیورسٹی گرائونڈ چوبرجی روزانہ صبح11بجے شروع ہونگے ۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر حافظ عمران بٹ کے اعلامیہ کے مطابق یہ مقابلے کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ بھارت 2025 اور اسلامک سولیڈیرٹی گیمز ریاض سعودی عرب 2025 کے ٹرائلز بھی ہونگے ۔ بھارت میں منعقدہ چمپئن شپ کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ2026کا کوالیفائنگ رائونڈ بھی ہے ٹرائلز کیلیے منتخب کھلاڑی قومی کیمپ میں شرکت کرینگے ۔