سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ہاسٹل ملازمین کا احتجاج

35

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سندھ (امن) گروپ کی کال پر سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس اور ہاسٹل حیدرآباد کے ملازمین نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات تسلیم کی منظوری کے لئے علامتی بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر ایپکا سندھ امن گروپ کے جنرل سیکرٹری شاہد سومرو، غلام نبی سولنگی، نعمان علی، سلطان احمد اور دیگر نے کہا کہ سندھ اسپورٹس کمپلیکس اور ہاسٹل کے کچن ملازمین کو 7 سال سے سندھ حکومت کی جانب سے پکاکرنے کے احکامات جاری نہیں کیے گئے، جبکہ 37 ہزار کی اعلان کردہ تنخواہ کے بجائے 25 ہزار تنخواہ دے کر سندھ حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں جو کہ کچے ملازمین کا معاشی قتل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017ء میں ہائی کورٹ کے سرکٹ بنچ نے اسپورٹس کمپلیکس کے ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن 7 سال گزرنے کے باوجود ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش مہر اور سیکرٹری اسپورٹس عبدالحلیم لاشاری سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈز کو فوری طور پر منظور کرنے اورمسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔