پارا چنار میں قیام امن کے لیے خصوصی پولیس فورس کی منظوری

77

پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ پارا چنار روڈ کیلیے خصوصی پولیس فورس کی منظور دے دی گئی ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پارا چنارروڈ محفوظ بنانے کیلیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں، متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی کی خاطر مزید پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، علاقے کو پرامن بنانے اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلیے بنکرز اور اسلحے سے پاک کیا جائے گا۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریضوں کو پشاور پہنچانے کیلیے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹرروزانہ کی بنیاد پر اڑان بھر رہا ہے، مجموعی طور پر تقریباً 500 افراد کو پشاور اور دیگر مقامات پر پہنچایا گیا ہے، وزیراعلیٰ بذات خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں، قوی امید ہے فریقین میں بہت جلد امن معاہدہ پر اتفاق ہو جائے گا۔