الیکشن کمیشن سینیٹ الیکشن کا معاملہ جلد حل کرے، پشاور ہائیکورٹ کا حکم

52

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دے دیا۔ خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکور اشتیاق ابرہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا گزشتہ سماعت پر الیکشن تاریخ کیلیے الیکشن کمیشن نے وقت مانگا تھا، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا معاملے پر الیکشن کمیشن نے کچھ حد تک غور کیا، الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن سے متعلق میٹینگز کی ہیں۔