کراچی سے اڑنے والی فلائٹ کو فنی خرابی پر واپس اتار لیا گیا

49

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث روانگی کے فوری بعد واپس لینڈنگ کرانی پڑ گئی۔ ترجمان پی ائی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پرواز پی کے 300 کے کراچی سے ٹیک اف کے بعد لینڈنگ گیئر بند نہیں ہو رہا تھا، قومی ایئر لائن کے سی ای او خرم مشتاق بھی کراچی اسلام آباد کی پرواز میں سوار تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارہ روانگی کے 25 منٹ بعد واپس کراچی لینڈ کر گیا۔