سیاست میں راستہ افہام و تفہیم ہی سے نکلتا ہے‘شاہد خاقان

55
ملتان : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک ہے نہ اپوزیشن کی۔ جیل جانا وزیر اعظم کے عہدے کا حصہ ہے اور وہاں اچھی تربیت ہوتی ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بند کمروں میں نہیں ہوتے۔ لیکن یہاں مذاکرات ہونے جا رہے ہیں اور اس کا بھی کسی کو علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت ٹھیک ہے اور نہ ہی اپوزیشن کی، جیل جانا وزیر اعظم کے عہدے کا حصہ ہے۔