لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام دارالامان سے مرد ملازمین کو ہٹانے کا حکم دیدیا،عدالت نے حکومت پنجاب کو شیلٹر ہومز کی مانیٹرنگ کے لیے ڈیٹا بیس اور سافٹ وئیر بنانے کے ساتھ ساتھ تمام دارالامان کے داخلی راستے اور احاطے میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دیدیا۔