حیدرآباد ،حیسکو چیف کی بجلی چوری کے خاتمے و ریکوری کی سخت ہدایت

68

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد روشن اوٹھو کی ہدایت پرایس ای سرکل حیدر آباد سہیل احمد شیخ نے ایکسن لطیف آباد II-عاقب عباس شاہ کے ہمراہ مختلف سب ڈویژن کا دورہ کیا، فیلڈ میں جاری اینٹی تھیفٹ مہم کے تحت تکنیکی عملے کو ہدایت جاری کیں کہ بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں، واجبات کی وصولی 100فیصد یقینی بنائیں، سیفٹی کے اصولوں کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں، اور کسی بھی صورت میں بغیر جمع شدہ بجلی کے بلوں کے کنکشن چلنے نہیں دیے جائیں، باقیداروں کے بجلی کے کنکشن منقطع کیئے جائیں اور بجلی کی بحالی کیلیے پہلے بجلی کے بل کی جمع شدہ کاپی چیک کریں بعد میں کنکشن کی دوبارہ بحالی کا کام کریں،اس سلسلے میں حیسکو ریجن میں جاری اینٹی تھیفت مہم کے دوران92315ملزمان بجلی چوری میں پائے گئے75330مقدمات درج کرانے کیلیے لیٹر جمع کرائے گئے ہیں، جس میں 8036ایف آئی ار درج ہوچکی ہیں 295 بجلی چور گرفتار ہیں، اورحیسکو کے 3ملازمین بھی بجلی چوری میں سہولیت کاری میں گرفتار ہیں، جبکہ 49ملازمین کو بجلی چوری اور سہولت کاری کے الزام میں معطل کر رکھا ہے، اور 01ملازم کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے، 15ارب90 کروڑ سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہیں،حیسکو ایک کمرشل ادارہ ہے، اور صارفین پر لازم ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی باقاعدگی سے کریں گے تو حیسکو بجلی کی مزید بہتر فراہمی دینے میں کامیاب ہوگا۔ ایک ٹیم ہو کر مالکی کے جذبے کے تحت کام کریں تاکہ حیسکو کی نیک نامی اورترقی کے ساتھ آپ کی عزت ہو، بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں چوکیدارہ سسٹم کے تحت ہر افسراور ملازم اپنے اپنے علاقے میں بہترمانیٹرنگ اور صارف دوست روے کے تحت بجلی کی بہتر ترسیل کو یقینی بنائیں، صارفین سے خوش اصلوبی سے پیش آئیں،سیفٹی کے اصولوں کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔ چوکیدارہ نظام کے تحت کارروائیاں مزید تیز کریں کسی بھی بجلی چور کو نہیں چھوڑا جائے،بجلی چور ہمارا دشمن ہے، بجلی چوری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کا مکمل خاتمہ کیا جائے، آسان اور فوری بجلی کے نئے کنکشنوں کی سہولتیں دی جائے، اور بجلی کے بل کے متعلق کسی بھی قسم کے مسائل کوحل کرنے کے لیے کسی بھی سب ڈویژن کسٹمر سروس سینٹر یا کمپلینٹ سینٹر سے رجوع کریں۔