جماعت اسلامی کی تبلیغی جماعت کے کارکنوں سے لوٹ مار کی شدید مذمت

99

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے گھارو کی مسجد میں ڈاکؤوں کی تبلیغی جماعت کے ساتھیوں سے لوٹ مار کرنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پورا سندھ ڈاکو راج کے حوالے ہو چکا ہے، اب تو مساجد میں نمازی بھی لٹیروں سے محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی ٹھٹھہ اس واقعے کا
نوٹس لے کر تبلیغی جماعت کے ساتھیوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا اور لوٹا گیا مال واپس کرایا جائے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ شہریوں کی جان، مال و عزت کی حفاظت اور امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ذمے داری ہے مگر سندھ بھر میں لوٹ مار، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے لگتا ہے کہ سندھ میں حکومت اور قانون نام کی کسی چیز کا وجود نہیں ہے۔