حکومت سندھ تعلیم کے فروغ کیلیے کوشاں ہے،ریحانہ لغاری

53

سجاول(نمائندہ جسارت ) رکن سندھ اسمبلی و چیئرپرسن پیٹرولیم سوشل ڈولپمنٹ کمیٹی ریحانہ لغاری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ تعلیم اور صحت سمیت مطلوبہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کر رہی ۔ انہوں نے کہا کہ سجاول سندھ کا پسماندہ ضلع ہے ، ہماری کوشش ہے کہ یہاں بھرپور ترقیاتی کام کروا کر سجاول کو مثالی ضلع بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند کے ہمراہ ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام تحت سول اسپتال سجاول میں پیور بلاک کے کام کی تکمیل کے افتتاح بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا – ریحانہ لغاری نے کہا کہ کہ تیل اور گیس رائلیٹی کے تحت ملنے والی رقم کا بڑا حصہ تعلیم کی بہتری پر خرچ کیا جائے گا جس میں اسکول عمارات کی تعمیر ،مرمت اور فرنیچر سمیت تمام مطلوبہ بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ایک ذمہ دار افسر ہیں ان کی بھی کوشش ہے کہ اس پسماندہ ضلع کی ترقی کو فروغ دلایا جائے – انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سے مل کر سجاول کا نقشہ بدلا جائے گا ، سجاول کی گلیاں ، سڑکیں بہتر ہونگیں جوکہ صرف کاغذات میں نہیں پر حقیقی معنوں میں نظر بھی آئیں گے – بعد میں رکن سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے محکمہ صحت کے افسران سے اجلاس منعقد ہوا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ اسپتال کے تمام شعبہ جات کو فعال بنا کر عوامل کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے – اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام فاروق چانڈیو ، سول سرجن ڈاکٹر دلیپ کمار ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ نصیر احمد جوکھیو و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔