محرابپور(جسارت نیوز)پولیس کارروائی میں 7 قمار باز (جواری) گرفتار، ایس ایچ او مورو مجیب الرحمن ناریجو کے مطابق مرغوں کی شرط (لڑائی) پر چھاپا مار کر سہیل علی ابڑو، رفیق ابڑو ، داڑھون بہن، پنجل ماچھی، سردار ابڑو، عاشق جتوئی اور عامر ابڑو نامی قمار باز (جواریوں) کو 4 شرط کے مرغوں، 2 موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے کی نقدی سمیت گرفتار کرکے جوا کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 639 سال 2024 درج کر لیا ہے۔حادثے میں رکشہ ڈرائیور اور نوجوان زخمی ہوگیا، خان واہن پولیس تھانہ کی حدود میں خان واہن کوٹری کبیر رابطہ سڑک (لنک رود) پر گاؤں ولی داد مری کے پاس تیز رفتار چنگ چی رکشا ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر الٹ گیا، اس حادثے میں رکشا ڈرائیور اورایک مسافر نوجوان زخمی ہوگیا جسے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیاہے، پولیس کے مطابق حادثہ غیر قانونی اسپیڈ بریکر کی وجہ سے حادثہ پیش آیا پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔چوری کی واردات کا سلسلہ جاری، اکری پولیس تھانہ کی حدود میں چور صحافی، سماجی رہنما سجاد حسین کے گھر پر لگی سولر پلیٹ چرا کر لے گئے، مورو پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں ھادی ڈنو جیسر میں چور حساس ادارے کے آفیسر ندیم جیسر کی اراضی پر لگے ہوئے ٹرانسفارمر کی کوائل چرا کر لے گئے پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کارروائی میں منشیات فروش گرفتار، ایس ایچ او مورو مجیب الرحمن ناریجو کے مطابق ایک کارروائی میں لیاقت علی ابڑو ولد علی مرداں ابڑو کو 2 پاکٹ مضر صحت گٹکا، پان پراگ سمیت گرفتار کرکے منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔