آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 ء کے شیڈول کا اعلان کردیا

107

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ میگا ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں 8 ممالک کے درمیان
15 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔ لاہور اور دبئی میں 4، 4 میچز کھیلے جائیں گے، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 3، 3 میچز کی میزبانی کریں گے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا موجود ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا تاہم اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا، فائنل کیلیے 10 مارچ کا دن ریزروے ڈے رکھا گیا ہے۔