مسائل کے حل کیلیے فوری ایک فورم تشکیل دیا جائے، چودھری شجاعت

159

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ صدر مملکت یا وزیراعظم پاکستان کی سربراہی میں فوراً ایک فورم تشکیل دیاجائے جو ملک اور عوام کو درپیش مسائل کا
فوری حل نکالے، فورم میں عسکری قیادت اور تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہو، فورم باہمی مشاورت سے ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلیے تجاویز مرتب کرے۔ فورم میں ملک کو درپیش چیلنجز کوزیربحث لایا جائے اورفوری طور پر اتفاق رائے سے ان کا حل نکالا جائے۔