عمران خان نے کہا ہے مذاکرات کےلیے ٹائم فریم ہونا چاہیے،بیرسٹر گوہر

80

راولپنڈی(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ایک ٹائم فریم ہونا چاہیے اس ٹائم فریم کے اندر بات
ہونی چاہیے۔سول نافرمانی کی تحریک پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ہمارے ارکان کے مذاکرات پر کوئی تحفظات نہیں ،اگلے اجلاس میں تمام ارکان آئیںگے۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات ہوئی ہے۔آدھے گھنٹے تک ملاقات جاری رہی ہے۔بانی پی ٹی آئی کو مزاکرات کے حوالے سے بریف کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اچھی بات ہے مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ایک ٹائم فریم ہونا چاہیے اس ٹائم فریم کے اندر بات ہونی چاہیے۔ہم نے پہلے بھی کہا ہے ٹائم فریم ہونا چاہیے۔ ٹائم فریم کے اندر ہمارے مطالبات پر پیش رفت ہونی چاہیے۔ہم توقع کررہے ہیں ہمارے جائز مطالبات ہیں ان پر پیش رفت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں کہ عالمی سطح پر معاملات پر صرف چیئرمین، جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات بات کریں۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ہم نے صرف مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔
بیرسٹر گوہر