جوڈیشل کمیشن: ملک بھر کی ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگیاں طلب

177

اسلام آباد (آن لائن) جوڈیشل کمیشن نے ملک بھر کی پانچوں ہائی کورٹس میں 38 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیاں طلب کر لیں۔ یہ نامزدگیاں نئے رولز کے تحت طلب کی گئی ہیں جن کی جوڈیشل کمیشن منظوری دے چکا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز کیلیے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کیلیے، لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز، پشاور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کیلیے نامزدگیاں طلب کی گئیں۔