پلاسٹک کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

171

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پلاسٹک کے گودام آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت کالونی قائد آباد جنت مسجد والی گلی میںپلاسٹک کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے کا مال جل کر راکھ ہو گیا فائر بریگیڈ کو
اطلاع ملتے ہی بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق پلاسٹک کا گودام فیصل نامی شخص کا ہے آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ،چار فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے امدادی سرگرمی میں حصہ لیا۔